پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کرونا کا شکار

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کرونا کا شکار ہوگئے ، مصباح الحق قومی سکواڈ کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئیں گے ۔

پی سی بی کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کی وجہ سے وہ دورہ ویسٹ انڈیز ختم کر کے قومی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئیں گے ۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق بیرون ملک ہی مقیم رہ کر اپنا علاج اور قرنطینہ مکمل کریں گے اور مکمل صحت یابی کے بعد ہی وطن واپس لوٹیں گے ۔

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ مصباح الحق اب 10روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے جس کے بعد انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی , ویسٹ انڈیز میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کووڈ-19 کے ٹیسٹ کیے گئے اور اس کے نتائج میں صرف مصباح الحق ہی وہ واحد رکن ہیں جن کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود مصباح الحق میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔پی سی بی کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور میزبان بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق کو 10 روزہ قرنطینہ کے لیے جلد دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا جہاں میڈیکل اسپیشلسٹ ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔

Back to top button