بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں فائرنگ، ایک شہری شہید، تین زخمی

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس کاٹنے والا شخص شہید ہو گیا جبکہ تین دیگر خواتین زخمی ہوگئیں۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص غیاث شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Back to top button