بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بشن سنگھ بیدی چل بسے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر بشن سنگھ بیدی 77 برس کی عمر میں چل بسے، وہ عرصہ دراز سے علیل تھے۔

لیفٹ آرم سپن بالر بشن سنگھ بیدی نے 67 ٹیسٹ میچز بھارت کی نمائندگی کی اور 266 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 10 ون ڈے میچز سمیت 22 میچز میں بھارتی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔

سابق بھارتی کپتان نے 10 ون ڈے میچز میں 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بشن سنگھ بیدی ابتدائی ورلڈ کپ 1975 میں بھارتی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے 1978 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کی قیادت بھی کی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی سابق کرکٹر بشن سنگھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے بشن سنگھ بیدی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button