بھارت کے دریائے سندھ پر 6 متنازع منصوبوں کا انکشاف
بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، دریائے سندھ پر 6 متنازع منصوبوں کی تعمیر شروع کر دی، پاکستان کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 6 متنازع منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔
بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسیناکی مارچ 2022 میں آمد متوقع ہے جو تکنیکی وفد کے ہمراہ سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ کرینگے۔
بھارت دریائے سندھ پر 12 میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ تعمیر کر رہا ہے اور بھارت 19 میگاواٹ کا دُربک شیوک ہائیڈرو پاور منصوبہ بھی تعمیر کر رہا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے 25 میگاواٹ کارگل ہنڈر مین، 19 میگاواٹ کے منگدم سنگرا اور 18.5 میگاواٹ کے سنُوک ہائیڈرو پاور منصوبے کی تعمیر کا بھی اعلان کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس واٹرکمشنر نے 29 ستمبرکو اس حوالے سے بھارتی ہم منصب سے خط وکتابت کی۔
