ایرانی صدرکی وزیراعظم ہاؤس آمدپرشانداراستقبال،گارڈآف آنرپیش

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا، مسلح افواج کے دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا، ان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جارہی ہے۔

بعد ازاں ایرانی صدر کی وزیرِ اعظم سے دو طرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔ ایرانی صدر کو پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی جانب سے اعزازی فیلوشپ سے بھی نوازا جائے گا۔ بعد ازاں دونوں رہنماء گفتگو کریں گے۔

ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے پیش نظر راولپنڈی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ نور خان ایئربیس اور اس کے گرد و نواح میں سخت سیکیورٹی نافذ کی گئی ہے۔

ایرانی صدر کی آمد اور واپسی تک سکیورٹی ڈیوٹی پر راولپنڈی پولیس کے 600 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات رہیں گے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے تمام اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور وی آئی پی موومنٹ کے دوران کسی قسم کی کراسنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

 

Back to top button