وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن کوکھری کھری سنادیں

اپوزیشن لیڈرکی تنقید پروزیراعظم غصے میں آ گئے۔۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن کوکھری کھری سنادیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، آج کا دن اختلافی معاملات اٹھانے کا دن نہیں تھا، اپوزیشن لیڈر نے جو بات کی وہ حقائق کے خلاف ہے، کہ یہ غیر قانونی حکومت ہے۔
ان کا کہنا تھا 2018 کے الیکشن کی تحقیقات کر لیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاتا ہے، اس میں اگر جادوگری نہیں ہوئی اور بکسے نہیں بھرے گئے، اگر وہ جائز حکومت ہے تو یہ بھی جائز حکومت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بتایا جائے سال 2018میں کیا لوگوں کو پٹے پہنا کر حکومت نہیں بنائی گئی، اگر سال 2018کی حکومت جائز ہے تو یہ بھی جائز ہے، گزشتہ انتخابات اور 2018 کے انتخابات کی تحقیقات کروا لیں، بات نکلی تو بہت دور تلک جائے گی۔

Back to top button