سوشل میڈیا کی آمدن پر5فیصدٹیکس کٹوتی  یکم جولائی سےشروع ہوگی

سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی یکم جولائی سے شروع ہوگی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فنانس بل 2026  کی منظوری کیلئے ترمیم شدہ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی جب کہ بل میں متعدد ترامیم تجویز کر دی گئیں اور ترامیم کے ساتھ منظور کرنے کی سفارش بھی کر دی۔

سفارشات میں سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ یوٹیوب سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی ڈالر آمدن جب بینکوں کے ذریعے پاکستان منتقل ہوگی تو اس پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

کمیٹی نے غیر رجسٹرڈ دکانداروں پر 5 فیصد ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے اور ایکسپورٹرز پر عائد ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

پی آئی اے کے جہازوں کے لیے پرزہ جات کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ، تجارتی جہازوں اور ٹینکرز کی مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس استثنیٰ، جبکہ چار سال سے قبل لائف انشورنس پالیسی سے منافع حاصل کرنے والوں پر 4 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز بھی سفارشات کا حصہ ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق مجوزہ شق ختم کرنے کی سفارش کر دی، درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی۔

موبائل فون ٹیکس مالی سال کے اختتام سے پہلے مکمل ادا کرنا لازمی ہوگا، اسٹیل سیکٹر کیلئے بجلی کے استعمال کی بنیاد پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

ڈیجیٹل طور پر مربوط سٹیل یونٹس کیلئے رعایتی ٹیکس شرح کا راستہ ہموار کر دیا گیا۔

پاکستان میں رجسٹرڈ ایئرلائنز کیلئے طیاروں اور پرزہ جات کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز شامل ہے،

20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والوں کو فائنل ٹیکس نظام سے نکلنے کا اختیار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز برقرار ہے، سٹیٹ بینک کو بینکاری معلومات کا مرکزی ورچوئل ڈیٹا ذخیرہ قائم کرنے کا اختیار دینے کی سفارش ہے۔

 

Back to top button