ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی دلچسپ ویڈیوز نے دھوم مچا دی
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی دلچسپ ویڈیوز
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انکی بھارتی ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا آج کل اپنی دلچسپ ویڈیوز سے سوشل میڈیا پر دھوم مچائے ہوئے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں دونوں میاں بیوی نے اوپر تلے سوشل میڈیا پر اپنی کئی دلچسپ ویڈیوز ڈالی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور انہیں مسلسل وائرل کر رہے ہیں۔
شعیب نے ثانیہ کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو تو باقاعدہ شوٹ کی ہے جس میں وہ شادی کے 11 روز بعد اور پھر گیارہ برس بعد بیوی کو نیند سے جگانے کا فرق بتا رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختصر دورانیے کی ویڈیو میں شعیب ملک نے پہلے شادی کے گیارہ دن بعد اسے جگانے کا کیپشن سجایا تو ایک اور منظر پر بیوی کو گیارہ برس بعد جگانے کا ٹائٹل سجایا۔ پہلے منظر میں شعیب ملک بہت آرام سے بست۔میں لیٹی ہوئی اہلیہ کے پاس آ کر بیٹھتے اور انہیں چائے کا کپ پیش کرتے ہیں، جب کہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں وہ شادی کے 11 برس بعد والے شوہر کا روپ دھارے ثانیہ مرزا کو جگانے کے لیے انکے کاؤچ پر زور زور سے اچھلتے ہیں اور ساتھ ہی چیختے بھی ہیں۔ شادی کے گیارہ روز بعد اور گیارہ برس بعد کے جگانے کے الگ الگ مناظر پر ثانیہ مرزا پہلے مسکراتے اور پھر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔
سپورٹس سٹار جوڑے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 11 برس میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا، ڈریس بھی نہیں۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے منفرد اور دلچسپ ویڈیوز سامنے لانے کا سلسلہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے۔ اس سے پہلے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے ’مفت کے مشورے‘ دینے والوں کے نام ایک انڈین فلم کے ڈائیلاگ پر لپ سنک lip sink کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں شعیب ملک کہتے ہیں کہ ’’میں تم سے پیار نہیں کرتا‘‘، اس پر ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ ’’اس میں تیرا ہی گھاٹا، میرا تو کچھ نہیں جاتا‘‘۔
