سوڈان: سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور ہلاک
سوڈان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔
واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس میں سوڈان کے وسطی صوبے کردفان میں سونے کی کان اچانک دھنسنے سے 38 مزدور دب کر جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی منرل ریسورس کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعہ دارالحکومت خرطوم سے 700 کلو میٹر دور کے علاقے میں پیش آیا۔
کان میں کام باضابطہ طور پر بند تھا تاہم مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس میں کام شروع کیا تھا۔
