امریکا:ایک شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ ، 5 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں ملزم کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
پولیس نے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا، فائرنگ واقعات کا آغاز پیر کی شام 5 بجے سے ہوا تھا۔
فائرنگ کے واقعات میں ڈینور اور لیک وڈ شہروں میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، ڈینور میں 2 خواتین کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، ٹیٹو پارلر میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
اس دوران حملہ آور ایک شاپنگ سینٹر میں داخل ہوا جہاں اس نے ایک خاتون ملازم کو ہلاک کر دیا، شاپنگ سینٹر میں ہی حملہ آور کا ایک خاتون پولیس اہلکار سے آمنا سامنا ہوا جس نے اسے ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا۔
حملے کے مقاصد واضح نہیں ہیں تاہم پولیس ترجمان کا کہنا تھا ’اب تک کی معلومات کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ حملہ آور مخصوص افراد کو نشانہ بنا رہا تھا۔

Back to top button