دورہ پاکستان کی پیشکش قبول کرنے پر ایرانی صدر کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے پیشکش قبول کرنے پر میں ایرانی صدر کا شکر گزار ہوں، مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد اس دورے پر بے حد خوش ہوئی۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں روشن مستقبل کے لیے جمع ہوئے ہیں، ثالثی کے لیے پاکستان کی قابلیت پر بھروسا کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیںِ، یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان امن و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت، عوام کی دلیری اور جذبے کو سراہتا ہوں، ہم ایران کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خوشی ہے کہ ایران امریکا جنگ کا خاتمہ ہوا، دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں ہاتھ تھامے، بطور ثالث پاکستان نے خلوص نیت کے ساتھ کوششیں کیں، ایران کی خوشی ہماری خوشی ہے ایران کا غم ہمارا غم ہے، ایران کی کامیابی ہماری کامیابی ایران کا نقصان ہمارا نقصان ہے، سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی دور اندیش قیادت کو سراہتا ہوں۔
