ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی

 

 

 

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل تین میچ ہارنے کے بعد قومی ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی ٹیم نے قومی ویمن ٹیم کو 64 رنز،جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں اور بنگلا دیش کی ٹیم نے 23 رنز سے شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا سفر ختم ہوچکا ہے ۔ 33 سالہ سینئر بیٹر عالیہ ریاض سب سے زیادہ تنقید کی زد میں ہیں جو بنگلا دیش کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئیں اور تین میچوں میں 28 رنز بنانے کے علاوہ فیلڈنگ میں بھی کیچ ڈراپ کرتی رہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کا کہنا ہےکہ ہم خراب کھیلے اور خود کو شکست دی۔

Back to top button