12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کےلیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی : باقر قالیباف

 

 

 

 

ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ایران امریکا مذاکرات میں ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کےلیے دستخط کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کےلیے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان پہنچ گئے۔

ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے : قطر

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنے کےلیے جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے،سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی ضمانت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

 

Back to top button