ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے : قطر

 

 

 

قطر کے وزیراعظم شیح محمد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی معاہدہ پاکستانی شراکت داروں کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی حمایت سے مذاکرات کےلیے ماحول سازگار بنایا،مفاہمتی یادداشت کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور مزید مذاکرات کےلیے بنیاد فراہم کرنا ہے۔

ہم نے تبدیل شدہ مشرق وسطیٰ کی بنیاد رکھی ہے: امریکی نائب صدر

شیخ محمد بن عبدالرحمان نے مزید کہاکہ مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز،علاقائی سلامتی پر بات ہوگی۔

 

Back to top button