اسرائیل کا جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

 

 

 

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھنے کےلیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم،وزیر دفاع اور فوجی سربراہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہاگیا ہےکہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھنے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے گی۔

بیان کے مطابق اسرائیلی شہریوں اور فوج کی سلامتی بنیادی اصول رہے گی،اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کےلیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی : باقر قالیباف

یاد رہے کہ لبنان-اسرائیل مذاکرات کا ایک اور دور واشنگٹن میں ہوگا اور بات چیت کا مقصد اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کرانا ہے۔

 

 

Back to top button