بیک وقت کار ، ٹرین میں تبدیل ہونیوالی انوکھی گاڑی متعارف

دنیا کی پہلی دوہری سہولت والی گاڑی جوکہ بیک وقت ٹرین اور کار میں تبدیل ہو سکتی ہے کو جاپان میں متعارف کروا دیا گیا۔
انوکھی گاڑی کا افتتاح جاپان کے شہر توکو شیما کے علاقے کایو میں کیا گیا، جس میں بیک وقت 21 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔
ڈی ایم وی کی طرح دکھنے والی گاڑی روڈ پر دوسری گاڑیوں کی طرح ربڑ کے ٹائر پر چلتی ہے لیکن جب انٹر چینج پر پہنچتی ہے تو اس کے نچلے حصے میں موجود سٹیل کے ٹائر ریل ٹریک پر آ جاتے ہیں۔
تاہم ٹرین وہیل گاڑی اگلے ٹائر کو اوپر اُٹھا کر رکھتے ہیں جس کی وجہ سے پچھلے پہیے ڈی ایم وی کو ٹریک پر چلانے کے لیے نیچے ہی رہتے ہیں۔

Back to top button