تحریکِ انصاف کے جھوٹ اور کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی تجویز پنجاب حکومت اور یاسمین راشد نے دی.
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں، انہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ یہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ، کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہی ہے۔
کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ ن پر اتنے ٹویٹس کے بجائے بیروزگار عوام، تباہ حال معیشت، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھرکب ملیں گے؟قومی ترقی 5.8 سے 0.4 -کیسے ہوئی؟ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا؟جہانگیر ترین چینی چور وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں؟ کا بتائیں؟ https://t.co/qlIVaf8va9
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 23, 2020
وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے نواز شریف سے متعلق ٹوئٓٹ کے جواب میں ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ (ن) پر اتنے ٹویٹس کے بجائے یہ بتائیں کہ بیروزگار عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کب ملیں گے؟قومی ترقی 5.8 سے 0.4 – کیسے ہوئی؟ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا؟ جہانگیر ترین وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں؟۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں جنہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ یہ ہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ ،کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہے ہیں۔
