توشہ خانہ کیس طلبی نوٹس: نواز شریف کی رہائش گاہ پر چسپاں

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی احتساب عدالت راولپنڈی میں طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ کے باہر چسپاں کردیا گیا۔
نوٹس میں احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو وضاحت کے لیے 17 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کاروائی سے مفرور ہیں، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کردی، نواز شریف کو پیش ہوکر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کے لیے 17 اگست تک آخری موقع دیا جا رہا ہے.
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پر اپنے دور حکومت میں توشہ خانے کی سرکاری گاڑیوں سمیت قیمتی تحائف کو ذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے۔خیال رہے کہ نوازشریف گذشتہ سال 19 نومبر سے لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔
گذشتہ ماہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عدم پیشی پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے دفترخارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانےکے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کا بھی حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button