ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی الیکشن کمیشن طلب

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو 15 جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو 16 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے قائم اسکروٹنی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے اور تینوں جماعتوں کو 15 اور 16 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے خلاف مبینہ ممنوعہ ذرائع سے غیرملکی پارٹی فنڈنگ کے معاملہ پرالیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کو 15 جولائی کو طلب کر لیا،تحریک انصاف کو 15 جولائی کو الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا،سکروٹنی کمیٹی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں معاملہ کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا،تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف اکبر ایس بابر نے درخواست دائر کر رکھی ہے،دوسری جانب الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو بھی 16 جولائی کو طلب کر لیا،مسلم لیگ ن کی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی دن 12 بجے ہو گا ،،الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی سے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 17 اگست تک طلب کر رکھی ہے.
واضح رہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف بانی رکن اکبر ایس بابر نے درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحقیقات کی لیے قائم اسکروٹنی کمیٹی سے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 17 اگست تک طلب کر رکھی ہے جس کو دیکھ کر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔
