تھرپارکر،غذائی قلت کاشکار مزید 5 بچے انتقال کرگئے

صحرائے تھر میں غذائی قلت کاشکار بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 5 بچے انتقال کر گئے صرف 8 روز میں 28 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والے پانچ بچوں میں نومولود بچوں کے علاوہ 5 سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔

 جاں بحق بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے، رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 449 ہو گئی ہے۔

Back to top button