امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘پھیل گیا

امریکا میں مچھروں سے پھیلنے والے خطرناک ویسٹ نائل وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں رواں سال اب تک 30 ریاستوں میں 180 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کم از کم آٹھ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایریزونا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، جہاں اب تک 73 کیسز سامنے آئے اور پانچ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ریاست کیلیفورنیا میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ ریاستی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 30 افراد میں ویسٹ نائل وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے تین مریض انتقال کرچکے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔
