جنوبی افریقہ: کان میں دھماکے سے 31 مزدور ہلاک

جنوبی افریقہ کے شہر ویلکم میں ورجینیا نامی سونے کی کان میں 18 مئی کو گیس دھماکا ہوا تھا جس میں مرنے والے کان کنوں کی تعداد محکمہ توانائی نے اب ظاہر کی ہے۔

عالمی میڈیا نے محکمہ معدنی وسائل اور توانائی (ڈی ایم آر ای) کی رپورٹس کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا کہ تمام کان کن جنوبی افریقہ کی آبائی قوم بسوتھو سے تعلق رکھتے تھے اور 30 سال سے بند کان میں غیرقانونی طور پر کارروائی کررہے تھے۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک شدہ افراد پڑوسی ملک لیسوتھو کے غیر قانونی کان کن تھے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ لیسوتھو حکام کو ہلاکتوں سے کب آگاہ کیا گیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ویلکم سٹی میں ورجینیا مائن کے وینٹیلیشن شافٹ میں میتھین گیس سے دھماکا ہوا۔ علاوہ ازیں محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ لیسوتھو کی وزارت خارجہ نے حال ہی میں جنوبی افریقی حکام کو کان کنوں کے حوالے سے کچھ معلومات فراہم کی ہیں۔ کان کے سابقہ ​​مالک کی مدد سے پتہ چلا کہ وینٹیلیشن شافٹ میں میتھین کی سطح بہت زیادہ تھی۔

Back to top button