جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہونے جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح 22 اگست 2021 کو لندن میں میں ہوا تھا اور اب ولیمہ آئندہ ماہ میں لاہور میں ہوگا۔
شریف خاندان کے قریبی ذررائع نے بتایا ہے کہ جنید کے ولیمہ کی تقریب جاتی عمرہ لاہور میں دسمبر میں منعقد ہوگی جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ یاد رہے کہ شریف خاندان کی رہائش رائے ونڈ میں ہے جبکہ امکان ہے کہ جنید کی دلہن عائشہ کی رخصتی اسلام آباد سے ہوگی۔ بتایا گیا یے کہ ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد کے علاوہ سیاسی رہنماوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔ مریم نواز کے والد اور جنید صفدر کے نانا نواز شریف کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب رواں برس اگست میں لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی، تقریب میں میاں نواز شریف نے بھی شرکت کی تاہم جنید کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس تقریب کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا رہا تھا اور جوڑے کی تصاویر کے ساتھ جنید صفدر کی جانب سے محمد رفیع کا مشہور گیت ‘کیا ہوا تیرا وعدہ’ گانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
جنید کی دلہن عائشہ سیف خان نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمن خان کی بیٹی ہیں، جو 1997 میں نواز شریف کی وزارت عظمی کے دوسرے دور میں احتساب بیورو کے چیئرمین رہے تھے۔
