جوبائیڈن افغانستان سے امریکی شہریوں کے جلد انخلا کے خواہاں

 امریکی صدر جو بائیڈن امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے افغانستان سے امریکی شہریوں کے جلد انخلا کے خواہاں ہیں ۔ بائیڈن نے  افغانستان کی صورتحال پر خطاب میں کہا کہ داعش کے حملے بڑھنے کا امکان ہے ، انخلا کا عمل جلد مکمل کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء کا عمل جتنی جلد مکمل ہو سکے اتنا بہتر ہے ، ہمیں معلوم ہے کہ داعش کابل ائیرپورٹ ، امریکی اور اتحادی افواج پر حملے کرنے کی تاک میں ہے ، ہم 10 روز میں 70 ہزار 700 افراد کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ، اسی رفتار سے مکمل انخلاء 31 اگست تک ہو جائے گا۔

اشرف غنی عمران خان کی بات مان لیتے تو صورت حال مختلف ہوتی ، اب طالبان مخلوط حکومت قائم کرنے جارہے ہیں: فواد چوہدری
جوبائیڈن نے مزید کہا کہ جی 7 ممالک اور دیگر اتحادی طالبان کے بارے میں ایک ہی رائے رکھتی ہیں افغانستان کے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر متفق ہیں۔ ہم میں سے کسی کو بھی طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، اپنے اداروں سے کہا کہ ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بنا کر رکھیں ، ہم سب مل کر طالبان کے طرز عمل کو دیکھیں گے۔

افغان پناہ گزینوں کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی ممالک مل کر افغان پناہ گزین کی امداد جاری رکھیں گے ۔

Back to top button