جے یو آئی کے بعد جی ڈی اے کا بھی صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ

جمعیت علمائے اسلام کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
جی ڈی اے رہنما صدر الدین شاہ راشدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں جی ڈی اے کسی کو ووٹ نہیں دے گی تاہم تحریک انصاف کے احتجاج کی حمایت اور بھر پور ساتھ دیں گے، جب تک ناجائز حکومت ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔
قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی اور صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی، مولانا فضل الرحمان نے پی پی وفد کو انکار کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن میں کسی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
