حدیقہ کیانی کی دونوں شادیاں کیوں ناکام ہوئیں؟

گلوکارہ حدیقہ کیانی Hadiqa Kayani نے بتایا ہے کہ وہ دو ناکام شادیوں کے بعد دو مرتبہ طلاق لے چکی ہیں اور اب انکا تیسری شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔

ایک انٹرویو میں حدیقہ کیانی Hadiqa Kayani نے بتایا کہ انکی دونوں شادیوں میں سے کوئی اولاد نہیں تھی لیکن انہوں نے آزاد کشمیر میں 2006 کے خوفناک زلزلے کے بعد ایک یتیم بچے کو گود لیا تھا جو اب ان واحد سہارا ہے۔ انکا لے پالک بیٹا نادر علی اب 16 سال کا ہو چکا ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلی شادی محبت ہونے پر کی تھی لیکن کامیاب نہ ہو پائی جسکے بعد انہوں نے طلاق لے لی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی اپنے لے پالک بیٹے کی قانونی دستاویزات بنوانے کے لیے ایک افغان نژاد برطانوی کاروباری شخص سے کی۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسرے شوہر کو شادی سے قبل ہی بتا دیا تھا کہ انہیں ان کے لے پالک بیٹے کا سرپرست بننا ہو گا۔ لیکن بدقسمتی سے ان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی۔

حدیقہ کیانی Hadiqa Kayani نے بتایا کہ انکی دوسری شادی کے چند ماہ بعد ہی انکی والدہ مفلوج ہو گئیں اور انہیں ان کی دیکھ بھال کے لیے پاکستان میں ہی رکنا پڑا، چوں کہ ان کے دوسرے شوہر افغان نژاد برطانوی کاروباری شخص تھے، اس لیے حدیقہ انگلینڈ نہیں جا سکیں اور جلد ہی ان کی دوسری طلاق بھی ہوگئی۔

انٹرویو کے دوران حدیقہ نے ان لوگوں پر سخت تنقید کی جو خواتین کو طلاق یافتہ ہونے پر طعنے دیتے ہیں یا انہیں تنہا سمجھ کر شادی کی پیش کش کرتے رہتے ہیں۔گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں بہت سارے لوگ تیسری شادی کی پیش کش کر چکے ہیں مگر فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں یہ طعنہ دیا جاتا یے کہ ان کے پاس ایک بیٹا بھی ہے، جسکی پرورش کے لیے انہیں مرد ساتھی کی ضرورت ہے ۔ حدیقہ نے شادی کی پیش کش کرنے والے افراد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ بچوں کو بہانا بنا کر خواتین کی تضحیک نہ کریں کیونکہ عورتیں تنہا بھی بچوں کی پرورش کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اوورسیز کو ووٹ کا حق حکومت کے گلے پڑ جائے گا؟

اس حوالے سے ایک واقعہ سناتے ہوئے حدیقہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ نادر نے سکول سے آ کر بتایا کہ آج اْس نے ایک لڑکے کو تھپڑ مارا ہے کیونکہ اس نے مجھے کہا کہ تمہاری ماں نے تمہیں گود لیا تھا اور تم اْن کی سگی اولاد نہیں ہو۔ حدیقہ نے بتایا کی اس روز میں نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کو پوری کہانی سنائی کہ انہوں نے نادر کو کب، کہاں سے اور کیوں گود لیا۔ اپنے بچپن کے حوالے سے گلوکارہ نے بتایا کہ وہ راولپنڈی میں پیدا ہوئیں تھیں اور تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ صرف تین سال کی عمر میں انکے والد کا انتقال ہوگیا جسکے بعد ان کی والدہ نے بڑے ہمت سے انہیں اور انکے بہن بھائیوں کو پالا۔

Back to top button