حریم شاہ نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

اپنی متنازعہ اور قابل اعتراض حرکتوں سے سستی شہرت حاصل کرنے والی بولڈ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اب ماڈلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی پہلی ویڈیو بھی شوٹ کروا لی ہے۔
بطور ماڈل ایک گانے کی ویڈیو شوٹ کروا کر حریم شاہ نے اسے اپنے ٹویٹر کاؤنٹ پر اپلوڈ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس گانے کی ویڈیو میں حریم شاہ اپنے مخصوص بولڈ انداز میں پرفام کرتی دکھائی دے رہی ہیں ،،،’نخرے باز ‘کے نام سے جاری ہونے والے اس گانے کی ویڈیو میں حریم شاہ خاتون ریپر ایش چغتائی اور ارباز کے ساتھ پرفارم کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی ٹک ٹاک پارٹنر صندل خٹک کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر۔پر پوسٹ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’امید ہے آپ سب اس گانے کو پسند کریں گے اور لطف اندوز ہوں گے۔ اس گانے کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ بڑی تعداد نے حریم شاہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔ حریم شاہ کا مبشر لقمان کے جہاز میں بیٹھ کر تصاویر لینے کا معاملہ ہو ، دفتر خارجہ میں دروازے کو ٹانگ مار کر انٹری ہو، شیخ رشید اور فیاض چوہان کی ساتھ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ہویا پھر پاکستانی کرکٹر کے ساتھ مبینہ ویڈیو کال لیک ہونے کا معاملہ ہو، حریم شاہ اپنے انہی اسکینڈلز کی وجہ سے اکثر خبروں کا حصہ بنتی رہتی ہیں۔ یہی اسکینڈلز اور ویڈیوز ان کی شہرت کا بھی باعث بنی ہیں اورانہی ویڈیوز کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
گزشتہ دنوں حریم شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کینیڈا کی نیشنیلٹی کیلئے اپلائی کر دیا ہے اور وہ بہت جلد پاکستان چھوڑنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔
