حکمران زمینی حقائق سمجھنے سےعاری،45 دن اہم ہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے اتحادی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں،45 دن بہت اہم ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھا کہا کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
انکاکہناتھا عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے،حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا، حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، غربت کے ہاتھوں لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔ KPK کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔
ٹویٹر پیغام میں شیخ رشید نے اعلان کیا کہ 12 اگست کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔
