ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر شدید حملوں کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے لبنان میں اپنی حمایت یافتہ گروہوں کی سرگرمیاں نہ روکیں تو امریکا دوبارہ سخت کارروائی کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ ایران فوری طور پر لبنان میں اپنی بھاری معاوضہ لینے والی پراکسیز کو کشیدگی بڑھانے سے روکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے ایسا نہ کیا تو امریکا اسے دوبارہ اسی طرح نشانہ بنائے گا جیسے گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا، بلکہ اس مرتبہ کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہو سکتی ہے۔

1(2091)

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور قطر کی مشترکہ ثالثی میں سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہے۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس نے کی جبکہ ایرانی وفد میں پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ مذاکرات کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات میں علاقائی سلامتی، لبنان کی صورتحال، پابندیوں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Back to top button