حکومتی ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

متعدد حکومتی ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے اربوں روپے کے نادہندہ نکل آئے۔
دستاویزات کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن کے 13 اداروں کے ذمہ 281 ارب 90 کروڑ روپے سے زیادہ واجبات ہیں،نیشنل فرٹیلائزرز کے ذمہ 112 ارب روپے سے زیادہ کے بقایا جات ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کے ذمہ 93 ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔خیبرپختونخوا فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 11 ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 14 ارب 99 کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔
دستاویزات کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ذمہ 16 ارب 27 کروڑ کے واجبات ہیں۔بلوچستان فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 8 ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں،سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ بھی 8 ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔حکومت گلگت بلتستان کے ذمہ 5 ارب 72 کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں،پاسکو کے ذمہ 5 ارب 58 کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔
