پی ٹی آئی میں ”ش گروپ “سرگرم،عمران خان کو آگاہ کردیاگیا

پی ٹی آئی میں ”ش گروپ “سرگرم،عمران خان کو مشکوک شخصیات کے بارے میں آگاہ کردیاگیا
ذرائع کے مطابق ش گروپ میں شاندانہ گلزار،شاہد خٹک،شیر افضل،شہریار،علی محمد شامل نہیں،تحریک انصاف ش گروپ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے۔شیخ وقاص، محبوب سلطان، امیر سلطان،عامر ڈوگر،زین قریشی اور جنوبی پنجاب کے ارکان شامل ہونگے۔امیر سلطان کی پیپلز پارٹی کے ذکا اشرف سے قریبی رشتہ داری،جھنگ سے دونوں ارکان پی ٹی آئی کے ذکا اشرف کے زریعے آصف زرداری سے بھی رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے ارکان کی اکثریت کی پارلیمانی اور سیاسی سطح پر مشکوک سرگرمیاں،محبوب سلطان اور دیگر اراکین حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مسلسل رابطوں میں مصروف ،جنوبی پنجاب کے ارکان اور قیادت خان کی رہائی کی مہم سے دور ہیں۔ش گروپ میں شامل ارکان کی عمران خان کی رہائی مہم میں عدم دلچسپی بھی سامنے آ ئی۔
پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کا پنجابی گروپ پشتون ارکان کے خلاف خفیہ سازشوں میں مصروف۔جنوبی پنجاب کا گروپ پارٹی اجلاسوں سے بھی اکثر غائب رہنے لگا۔فواد چوہدری بھی سوشل میڈیا پر شاہ محمود گروپ کی سہولت کاری میں مگن ہیں۔پارٹی میں فواد چوہدری واپسی کیلئے پختون گروپ کو ایکسپوز کرنے میں مصروف ہیں۔

Back to top button