پی سی بی کا فوکس میگا چیمپیئنز ٹرافی پر ہوگیا

پی سی بی کا ورلڈ کپ کے ختم ہونے کے بعد تمام فوکس میگا چیمپیینز ٹرافی پر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ یکم مارچ کو لاہور میں کرائے جانے کا امکان،پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول بنا کر آئی سی سی کو بجھوا رکھا ہے۔
شیڈول میں بھارتی ٹیم کے میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔ آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو شیڈول بجھوائے گا۔پاکستان اور روایتی حریف کا مقابلہ یکم مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کرایا جائے گا۔
