قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے خفیہ رپورٹ بورڈ کو بھجوادی

ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرہیڈ کوچ کا ایکشن ،ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی۔
گیری کرسٹن نے ٹی20ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھلاڑیوں کی سوچ اور کھیل سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا۔
گیری کرسٹن نے پی سی بی کو بھجوائی رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوئی۔قومی ٹیم کو بھارت اور امریکا نے شکست دی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداران اورسابق کرکٹرز سےمشاورت بھی کریں گے جب کہ مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل سے متعلق فیصلے ہوں گے۔
رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی مستقبل سے متعلق فیصلے کریں گے
