برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کل ہوگی

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کل ہوگی،سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں سرگرم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے عام انتخابات میں 5کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔برطانیہ کی پارلیمنٹ کی 650نشستوں کیلئے 4500سےزائد امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کیلئے مختلف قسم کی اعلانات بھی کئے گئے ہیں۔
برطانیہ میں کل 650نشستوں میں سے 533انگینڈ،59سکاٹ لینڈ،40ویلز اور 18شمالی آئرلینڈ کی ہوں گی۔
برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے 40ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم ،پولنگ صبح 7بجے شروع ہوگی جو رات 10بجے تک جاری رہے گی،نتائج کااعلان 5جولائی کو کرنے کااعلان کیاگیا۔

Back to top button