حکومتی ارکان کی ہلڑ بازی، ان کی شکست کا اعتراف ہے

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کی جانب سے جو ہلڑ بازی کی گئی، وہ ذہنی طور پر ان کی شکست کا اعتراف ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کی جانب سے جو ہلڑ بازی کی گئی، جس طرح کی زبان استعمال کی گئی وہ ناصرف پی ٹی آئی جیسے گروہ کا وطیرہ ہے بلکہ ذہنی طور پر ان کی شکست کا اعتراف ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عربی کی ایک کہاوت ہے “اذا یئسَ الانسانُ طالَ لِسانُهُ” “انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ہو جاتا ہے۔”
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج پوری قوم نے اپنی ٹی وی سکرینوں پر دیکھا کہ کس طرح حکمران جماعت نے غنڈہ گردی کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکمران جماعت غنڈہ گردی کا بھی سہارا لیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کی پوری جماعت اخلاقی طور پر کھوکھلی ہے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ پی ٹی آئی ایک فاشسٹ اور مکروہ پارٹی میں تبدیل ہو گئی ہے۔
