پیپلزپارٹی اور ن لیگ کاگلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نےتصدیق کی ہےکہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی سپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔
نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد حکومت سازی پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ سےگلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائےگی۔
