فیلڈمارشل سےگھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

جمہوریہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم ایگیاپونگ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں ملاقات کی۔

جی ایچ کیو آمد پر مہمان فوجی عہدیدار کو مسلح افواج کے چاق و چوبند تینوں سروسز کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، جس میں مشترکہ تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

گھانا کے عسکری سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔

بعد ازاں جمہوریہ گھانا کے نیشنل سیکیورٹی کوآرڈینیٹر عبدالرزاق عثمان نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی جبکہ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔

Back to top button