حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے امریکہ کے پائوں پڑرہی ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے امریکہ کے پائوں پڑرہی ہے،ا یک مہینے میں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا، سات ارب ڈالرز کے ریزرو، ایک ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ایکسپورٹ کم ہوگئی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہاڈالر 210 روپے کا ہوگیا ہے، ایل این جی مہنگی خریدی گئی، آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔

انکا کہنا تھا امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، انہیں صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے غریبوں کی نہیں، خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے، عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا، ملک کی فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہی۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا پنجاب کے ایک صوبے میں دو اسمبلیوں کے اجلاس ہورہے ہیں، پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن ایک ووٹ کی اکثریت سے حکومت کا فیصلہ کرے گا، حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے، میں آج شام 9 بجے لال حویلی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر تفصیلی بات کروں گا۔

Back to top button