سبی،سیلابی ریلے میں مسافروین بہہ گئی،5افراد جاں بحق 2 زخمی

صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں سیلابی ریلا مسافر وین بہالےگیا، جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے ۔

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھاٹی کے مطابق سبی کے علاقےکٹ منڈی میں سیلابی ریلے میں وین بہہ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے،وین میں بچوں سمیت 15 سےزائد افراد سوار تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہے، 10 افراد کو بچالیا گیا، 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر بارشوں کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے، بارکھان میں عيشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا ہے، ڈيرہ بگٹی اور موسیٰ خیل کے بعض علاقے زیر آب آگئے،شمال مشرقی بلوچستان میں آج مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان کے ساتھ بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Back to top button