حکومت نے منی بجٹ پاس کرانے کی تیاری مکمل کرلی
وفاقی حکومت نے منی بجٹ پاس کرانے کی تمام تیاری مکمل کرلی،
ترجمان مشیر خزانہ نے بتایا کہ 12 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں اس حوالے سے چھٹا جائزہ پیش کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان 12 جنوری سے قبل آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کرے گا اور منی بجٹ فنانس بل کے ذریعے پاس کرایا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کا قانون بھی پارلیمنٹ کے ذریعے پاس ہوگا، حکام کے مطابق منی بجٹ کے ذریعے 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی۔
