حکومت کو معلوم ہے دہشت گرد ی کون کررہاہے،وزیرداخلہ

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کاکہناہے کہ حکومت کومعلوم ہے کہ دہشت گرد کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کن لوگوں کاہاتھ ہے۔
سرفراز بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حکومتی رٹ کے لے ہر حد تک جائیں گے جو بھی قربانی دینا ہوئی دیں گے ۔مستونگ حملے کے زخمیوں کے علاج کا بیڑا پاک فوج نے اٹھایا ہے آرمی چیف کی ہدایت پر زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے دن حملہ کرنے والوں کے لیے کوئی جائے امان نہیں، ہمیں معلوم ہے یہ دہشت گردی کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیں گے، جہاں دہشت گرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انہیں ہٹ کریں گے۔
