خاتون اول کی بیٹی کا پاکستانی بزنس مین کے بیٹے سے نکاح

پاکستانی بزنس مین کے صاحبزادے کا خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی سے نکاح ہو گیا ، نکاح کی تقریب سعودی عرب میں منعقد کی گئی۔
خاتون اول بشریٰ بی بی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نکاح 12 ربیع الاول کو پاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ کے ساتھ مسجد نبویﷺ میں ہوا تھا ، تقریب میں قریبی لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے کے دوران لاہور میں منعقد کی جائے گی ، عمران خان آج کل سعودی عرب میں تین روزہ دورے پر موجود ہیں۔
