وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف ناراض اراکین کی تعداد 39 ہوگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے ناراض اراکین بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف 39 اراکین کی اکثریت حاصل کر لی ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حامی ارکان نے اسمبلی کے 65 میں سے 39 ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس کی بھی کی۔

پی پی کے رہنما نواب ثناء اللہ زہری بھی جام کمال کے مخالفین سے جا ملے جس پر ناراض گروپ کے رہنما ظہور بلیدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Back to top button