آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے قرضہ بحالی کا امکان

انٹرنیشنل مانیڑی فنڈز کی جانب سے شرائط تسلیم کیے جانے کے بعد پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان پیدا ہو گیا۔

بیشتر شرائط مان لینے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالرکے قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا ، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق روپے کی قدرمیں کمی، شرح سود، ٹیکس نیٹ بڑھانا، نجکاری اور پاور سیکٹر اصلاحات کو یقینی بنانا چاہئے۔

آئی ایم ایف نے معاشی اہداف پرنظرثانی کی تجویز دی، ایک ارب ڈالر کی قسط کیلئے پاکستان تمام شرائط ماننے کیلئے تیار ہے ، ترجمان مزمل اسلم کے ٹویٹ کے مطابق مذاکرات ابھی جاری ہیں۔

Back to top button