شائستہ پرویز ملک این اے 133 سے ن لیگ کی اُمیدوار منتخب

این اے 133 سے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ نے شائستہ پرویز ملک کو امیدوار منتخب کر لیا جبکہ حکومت کی جانب سے ٹکٹ وزیراعظم نے جمشید اقبال کو دیا ہے ۔
شائستہ پرویز مسلم لیگ ن نے این اے 133 لاہورسے مرحوم رہنما پرویز ملک کی اہلیہ ہیں جس کی وجہ سے ان کو الیکشن کے لیے منتخب کیا گیا ، ٹکٹ دینے کی منظوری مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے دی۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا مسلم لیگ ن کے قائد اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے شائستہ پرویز ملک کو منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کی۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جدوجہد میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ ن لاہورکے صدر اور سینئر رہنما پرویز ملک انتقال کر گئے تھے۔
