فرانسیسی سفارتکار کی بے دخلی کا معاملہ ایوان میں‌ پیش کرینگے

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے مابین مذاکرات سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ فرانسیسی سفارتکار کی بے دخلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری اور میں نے کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ معاہدے پر دستخط کیے ، فرانسیسی سفارتکار کی بے دخلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جا رہے ہیں اور سپیکر سے کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی جائے گی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کا اعتراض درست تھا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران سابقہ معاہدے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، ٹی ایل پی کے رہنما وزارت داخلہ کا دورہ کریں گے جہاںحتمی مذاکرات کیے جائیں گے۔ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا دورانیہ 8 گھنٹے طویل تھا۔

مظاہرین کو کہا ہے کہ کنٹینرز ایک طرف رکھ دیں جبکہ جی ڈی روڈ کے کنٹینرز کو مت ہٹائیں ، احتجاجی شرکا بدھ تک تحیصل مُرید کے میں ہی موجود رہیں‌ گے۔ ٹی ایل پی والے اگر متعدد ہلاکتوں‌ کا دعویٰ کر رہے ہیں‌ تو یہ ان کا حق ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ مذہبی جماعتوں سے ٹکراؤ نہیں ہونا چاہئے، مجھ سمیت وزیر اعظم عمران خان ختم نبوت کے سپاہی ہیں ، شاید مجھ سے پہلے لوگوں کی رائے ایسی نہیں تھی، ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں ہے۔

Back to top button