ہو سکتا ہے دنیا میں منافقت جیت جائے

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا شکار وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نامور مفکر، شاعر اور فلسفی ابن العربی کا مشہور قول شیئر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دنیا میں منافقت جیت جائے مگر آخرت سچوں کی کامیابی کا دن ہے اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ایک مشورہ بھی دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ یہ سیاسی تحریک بلوچستان اور پاکستان کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔ دو ماہ میں بہت سی چیزیں سامنے آ گئی ، لالچ اور اقتدار کی حرص، سازشیوں اور بہت سے ہیروز کو بھی دیکھا۔
وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اقتدار اور لالچ کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں ، صوبے کو نقصانات کے ذمہ دار بی اے پی ناراض گروپ، پی ڈی ایم مافیا ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ اپنے اردگرد لوگو ں پر نظر ڈالیں۔
وزیراعظم کو چاہئے کہ وفاقی سطح کے پارٹی ممبران سے کہیں کہ بلوچستان کے معاملات سے دور رہیں تاکہ پی ٹی آئی بلوچستان صوبائی سطح پر اپنا کردار ادا کر سکے۔
