کرونا نے مزید 18 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، مہلک وائرس سے مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے ،1615 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 377 تک جا پہنچی ہے جبکہ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔
24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 522 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 591 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار 58 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں کرونا سے 737 مریض صحت یاب ہوئے ، مجموعی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار 242 ہو گئی۔
سندھ میں 4 لاکھ 67 ہزار 425 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 989 کرونا کیسز سامنے آئے ، بلوچستان میں 33 ہزار 185 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 440 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 383 کیسز ، اسلام آباد ایک لاکھ 6 ہزار 679 جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
