وزیراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

روضہ رسول ﷺ پر حاضری اور نوافل ادا کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ، عمران خان ’مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو‘ سربراہی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا مدینہ منورہ پہنچنے پر نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان اپنے جہاز سے ننگے پاؤں باہر آئے ۔ عمران خان نے خاتون اول اور وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے، روضہ رسولﷺ پر حاضری کے بعد وزیراعظم وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے ۔

عمران خان نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی، وزیراعظم سعودی ولی وعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پرہیں۔

Back to top button