آریان کی رہائی کیلئے شاہ رخ کو ممبئی کی عدالت سے اُمید

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان کی رہائی کے لیے ممبئی کی عدالت سے اُمیدیں لگا لیں۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے عدالت میں آریان کیخلاف اہم ثبوت پیش کیے اور ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔این سی بی نے دعویٰ کیا کہ آریان مستقل طور پر اداکارہ کے ساتھ منشیات کی خریدوفروخت کیلئے رابطے میں تھے۔
شاہ رخ کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کیے جانے کے بعد شاہ رخ گوری سکتے میں ہیں اور اس حوالے سے شاہ رخ قانونی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
اگلی سماعت پر آریان کی ضمانت کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور اس سلسلے میں شاہ رخ نے قانونی ماہرین سے طویل گفتگو کی۔
